اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

علی زیدی کو پولیس نے حراست میں لے لیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی کو پولیس نے کراچی کے علاقے کالا پل سے حراست میں لیا ہے۔

پی ٹی آئی سندھ کے جنرل سیکریٹری مبین جتوئی نے علی زیدی کی گرفتاری کی تصدیق کردی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پولیس نے عمران خان کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرنے والے پی ٹی آئی رہنماؤں کو گرفتار کرنا شروع کردیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کو کالا پل کے مقام پر احتجاج کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔

دوسری جانب رکن صوبائی اسمبلی و ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی سندھ عدیل احمد کو بھی کراچی کے علاقے سنگر چورنگی سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ادھر شارع فیصل پر پولیس نے پی ٹی آئی مظاہرین کو منتشر کرنا شروع کردیا ہے، پولیس کی جانب سے ہوائی فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ جاری ہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج جاری ہے جبکہ پی ٹی آئی نے کل کراچی میں ہڑتال کی کال بھی دی ہے۔

یاد رہے کہ القادر یونیورسٹی کیس میں نیب نے رینجرز کی مدد سے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتار کیا جس کے بعد سے پی ٹی آئی کی قیادت نے کارکنوں کو ملک بھر میں احتجاج کی کال دی۔

اہم ترین

سلمان لودھی
سلمان لودھی
سلمان لودھی اے آر وائی نیوز کراچی کے کرائم رپورٹر ہیں۔

مزید خبریں