ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی آڑ میں دہشت گردوں کے سرگرم ہونے کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی آڑ میں دہشت گردوں کے سرگرم ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں مزاحمت پر قاتلانہ حملوں کی 27 وارداتیں دہشت گردی کی نکلیں، پولیس نے فرقہ وارانہ عسکریت پسند تنظیم کے دو کارندوں وقار عباس اور حسین اکبر کو گرفتار کیا ہے۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی آصف شیخ کا کہنا ہے کہ ملزمان نے 13 قتل کا اعتراف کیا ہے، ملزم چھوٹے کیس میں گرفتار ہوکر خود ہی جیل چلے جاتے تھے۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ ملزمان کو جیل سے نکالنے کے بعد ٹارگت کلنگ کے کیسز میں گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق منظم گروہ کا ماسٹر مائنڈ سید حسین موسوی بیرون ملک مقیم ہے جبکہ اس گروہ کے 24 سہولت کار موجود ہیں۔

پولیس کا بتانا ہے کہ نومبر سے ٹارگٹ کلنگ کی واراداتیں شروع ہوئی تھیں جس میں ایک ہی جماعت کے کارکن جاں بحق ہورہے تھے، ہم نے تفتیش کی اور انہیں ٹارگٹ کلنگ میں گرفتار کیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کا ایک اور چار افراد پر مشتمل ٹارگٹ کلرز کا گروہ ہے جس کے خلاف بھی کارروائیاں جاری ہیں۔

Comments

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں