The news is by your side.

Advertisement

کراچی میں پولیس مقابلہ، خاتون سے لوٹ مار کرنے والے 3 ملزمان گرفتار

کراچی: شہر قائد کے علاقے نیپا چورنگی کے قریب پولیس مقابلے کے بعد تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے نیپا چورنگی کے قریب پولیس مقابلے کے بعد تین ملزمان کو گرفتار کرلیاگیا، گرفتار ملزمان خاتون سے لوٹ مار کررہے تھے۔

ایس ایس پی ایسٹ ساجد سدوزوئی کے مطابق پولیس کے پہنچنے پر ملزمان سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا جوابی فائرنگ میں تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان کو گلشن اقبال تھانے منتقل کردیا گیا ہے، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، مسروقہ موٹر سائیکل، نقدی اور موبائل فون برآمد کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں پولیس کی فائرنگ سے واردات کرکے فرار ہونے والا شخص ہلاک ہوگیا تھا، ہلاک شخص کے شناخت صفدر کے نام سے ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں: 60 ہزار کی ڈکیتی کرکے فرار ہونے والا ایک ملزم پولیس فائرنگ سے ہلاک، دیگر فرار

ایس ایس پی ایسٹ ساجد سدوزئی کا کہنا تھا کہ ہلاک ملزم دیگر ساتھیوں کے ہمراہ فیروزآباد سے لوٹ مار کر کے نکلا تھا، ملزمان فیروزآباد میں 60 ہزار کی ڈکیتی کر کے یونی ورسٹی روڈ کی جانب فرار ہو رہے تھے، تاہم یونی ورسٹی روڈ پر پولیس نے مشتبہ ملزمان کو روکنے کی کوشش کی، جس پر انھوں نے فائرنگ کر دی۔

ایس ایس پی کے مطابق ملزمان کی فائرنگ کے جواب میں پولیس اہل کاروں کی فائرنگ سے موٹر سائیکل سوار ملزم زخمی ہوا، جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا، جب کہ ایک ملزم موٹر سائیکل پر اور دیگر کار میں فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں