ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

کراچی، 111 افراد کا ٹارگٹ کلر گرفتار، مصباح کا مبینہ قاتل بھی پکڑا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ پولیس نے بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے گلشن اقبال موچی موڑ پر ڈکیتی مزاحمت پر قتل ہونے والی میڈیکل کی طالبہ مصباح کا قاتل پکڑ لیا، 111 افراد کی ٹارگٹ کلنگ کرنے والا ملزم بھی پکڑا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے شہر قائد سے میڈیکل کی طالبہ مصباح کے مبینہ قاتل کو حراست میں لے لیا، 57 مقدمات میں پولیس کو مطلوب ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر بھی پکڑا گیا۔

ایس ایس پی ایسٹ غلام اظفر مہیسر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گرفتار ٹارگٹ کلر عبدالسلام عرفان کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے، ملزم نے سیاسی جماعتوں کے کارکنوں، پاک فوج، پاک بحریہ اور پولیس کے اہلکاروں سمیت ایک سو گیارہ افراد کے قتل کا اعتراف کرلیا۔

ایس ایس پی ایسٹ کا کہنا ہے کہ ڈکیتی مزاحمت پر قتل ہونے والی ہمدرد یونیورسٹی کی طالبہ مصباح کا قاتل چھ دن کے اندر پکڑا گیا ہے، ملزم سے مصباح کا فون بھی برآمد ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی میں طالبہ مصباح کی ہلاکت کے خلاف احتجاج، سندھ حکومت اور پولیس کے خلاف نعرے

دوسری کارروائی میں گرفتار ایک سو گیارہ افراد کا ٹارگٹ کلر عبدالسلام کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے، ملزم دو آرمی، ایک نیوی اور آٹھ پولیس اہلکاروں کو شہید کرچکا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل گلشن اقبال موچی موڑ کے قریب میڈیکل کی طالبہ مصباح کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کردیا گیا تھا، یونیورسٹی کے طلبا و طالبات نے قاتل کی گرفتاری کے لیے پریس کلب پر احتجاج بھی کیا تھا۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں