بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

کراچی میں موٹر سائیکلیں چوری کرنے والے 2 کم  سن بچے گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پولیس نے دوکم سن موٹرسائیکل لفٹرز کو پکڑلیا، جن کی عمریں چودہ سال اور آٹھویں جماعت کےطالب علم ہیں، دونوں بچوں کوسی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سےگرفتارکیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں موٹرسائیکل چوری بچوں کا کھیل بن گیا ، فیروزآباد پولیس نے دو ننھے موٹرسائیکل لفٹرز کو دھرلیا ، حراست میں لینے والے پولیس عملے نے بچوں کی عمر دیکھ کرسرپکڑ لیا۔

ایک بچہ دھوراجی دوسرا بہادرآباد چار مینار کے قریب سےحراست میں لیاگیا ، دونوں بچے کراچی کے معروف نجی اسکول میں پڑھتے ہیں ، زیرحراست عبدالرافع اپنے اسکول کا ہیڈ بوائے بھی ہے۔

عبدالرافع کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے حراست میں لیا گیا ، فوٹیج میں بچے کو مہارت سے موٹر سائیکل چراتے دیکھا جا سکتا ہے

گرفتاری کے بعد بچوں کا ویڈیو بیان بھی سامنے آگیا ہے، دونوں بچوں کی عمر 13 سال اور 7ویں جماعت کے طالبعلم ہیں ، بچے بہادرآباد اور دھوراجی سے 6،5چھ موٹرسائیکلیں چوری کر چکے ہیں۔

بچوں کی نشاندہی پر پولیس نے 2 موٹرسائیکلیں برآمد کرلی ، دونوں موٹرسائیکلوں کی چوری کے مقدمات درج تھے ، عبدالرافع موٹرسائیکل چوری کرتا سدیف جی بھر کر چلاتا تھا ، دونوں بچے موٹرسائیکل استعمال کے بعد چھوڑ دیتے تھے۔

بعد ازاں پولیس نے والدین کو طلب کرلیا اور اعلیٰ حکام سے مشاورت کے بعد بچوں کےمستقبل کے لیےایک موقع دینےکافیصلہ کیا ، فیصلہ بچوں کےوالدین اوراہل علاقہ سےملنےکےبعدکیا گیا۔

بچوں کےاسکول اوردیگرطریقہ کارسےبھی بچوں کی ساکھ معلوم کی گئی ، جس کے بعد دونوں بچوں کوقانونی چارہ جوئی کےبعد والدین کےحوالےکردیاگیا، پولیس حکام نے کہا بچوں کےوالدین سےنظررکھنےکی ضمانت لی گئی ہے۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں