جاوید عالم اوڈھو کو ایک مرتبہ پھر ایڈیشنل آئی جی کراچی تعینات کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس کے سابق چیف جاویدعالم اوڈھو کی دوبارہ ایڈیشنل آئی جی کراچی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
اس سے قبل موجود چیف عمران یعقوب منہاس کو مارچ میں ایڈیشنل آئی جی کا اضافی چارج دیا گیا تھا۔ عمران یعقوب منہاس ایڈیشنل آئی جی کاؤنٹرٹیررازم ڈپارٹمنٹ تعینات ہیں۔
ان سے قبل خادم حسین رند ایڈیشنل آئی جی کراچی تعینات تھے جنہیں 30 مارچ کو عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔ جاوید عالم اوڈھواس سےقبل بھی ایڈیشنل آئی جی کراچی تعینات تھے۔