جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

کراچی پولیس چیف نے منظم جرائم کے خلاف خود نکلنے کا فیصلہ کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ایڈیشنل آئی جی کراچی عمران یعقوب منہاس نے منظم جرائم کے خلاف خود نکلنے کا فیصلہ کرلیا اور کہا 31 ایس ایچ اوز کو 45 دن کا الٹی میٹم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق باخبر خبرسویرا پروگرام میں چلنے والی خبر پر ایڈیشنل آئی جی کراچی عمران یعقوب منہاس کا موقف سامنے آگیا ، ایڈیشنل آئی جی کراچی نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اہم انکشافات کیے۔

کراچی پولیس چیف عمران یعقوب منہاس نے کہا کراچی کے 31 ایس ایچ اوز کو 45 دن کا الٹی میٹم دے دیا ہے ، 25 تھانوں میں موٹرسائیکل لفٹنگ کی جاتی ہے ، علاقے میں ہر جرم کا ذمہ دار ایس ایچ او ہے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی سے بھی میٹنگ کریں گے ، ناردرن بائے پاس پر باڑ لگانے سے کار موٹرسائیکل لفٹنگ میں کمی آئی ہے ، منشیات کے منظم کاروبارکے خلاف خود مانیٹرنگ کر رہا ہوں ، اپنی خفیہ ٹیم کو منظم منشیات فروشوں کی کھوج میں لگا دیا ہے۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی عمران یعقوب منہاس نے انکشاف کیا کہ ویجلینس ٹیم نے کراچی کے 4 مقامات سے منشیات خریدی، کیماڑی، ڈاکس، لیاقت آباد ار عزیز بھٹی سے ہیروئین خریدی گئی جبکہ خود سادہ لباس بھیس بدل کر مختلف جگہوں کا دورہ کرتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ منشیات کے خلاف رینجرز اور پولیس مشترکہ کارروائی کرے گی ، میری ڈی جی رینجرز سے 1 ، ایس ایس پی سٹی کی دوملاقاتیں ہوئی ، لوکل منشیات فروش گروہوں کی سرپرستی بھی کی جاتی ہے۔

عمران یعقوب منہاس نے کہا رضویہ میں منشیات اڈے کا مالک فرار ہے، چپس والے کی جان جانے پر تحقیقات کی جارہی ہیں ، منشیات فروشی میں اگر پولیس ملوث ہوئی تو سخت کارروائی ہوگی ، کیماڑی، سٹی، موچکو، ملیر، ایسٹ پی آئی بی میں منشیات کے اڈے ہیں۔

منشیات کے گروہوں کے حوالے سے ایڈیشنل آئی جی کراچی کا کہنا تھا کہ ایک آپریٹر، ایک مڈل مین اور ایک منشیات کا اصل کردار ہوتا ہے ،ڈی آئی جی ساوتھ مسلسل منشیات کے خلاف کام کر رہے ہیں ، اصل کرداروں کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کراچی کے تھانوں میں ہزاروں موٹرسائیکل سالوں سے پڑی ہیں ، ہرزون کی 5 سے 6 ممبران پر مشتمل ٹیم تیار کرر ہے ہیں، تھانوں میں موجود موٹرسائیکلیں جن کے دعویدار نہیں لسٹ بنائیں گے۔

وہیکل لفٹنگ سے متعلق ایڈیشنل آئی جی کراچی کا کہنا تھا کہ اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نے بھی کامیابیاں حاصل کی ہیں ، گذشتہ تین ماہ کے دوران چوری اور چھیننے میں کمی آئی ہے ، ایس ایچ اوگلشن اقبال نے چوری میں ملوث ماسیاں کیسے چھوڑ دی؟ ،ایس ایس پی ایسٹ تحقیقات کر رہے ہیں، رپورٹ کا انتظار ہے ، اگر ایس ایچ او کی غلطی ہوئی تو اس کو سخت سزا دی جائے گی۔

عمران یعقوب منہاس نے کہا کہ تفتیشی پولیس کی انسپکشن ٹیم تیار کی جارہی ہے، تھانے میں ایس او پی کی خلاف ورزی پر گرفتاریاں ہوتی ہیں ، انسپکشن ٹیم ایف آئی آر کے مطابق تھانوں کو چیک کرے گی ، گرفتار ملزم اگر لاک اپ میں نہ ہوئے تو ایس آئی او کے خلاف کارروائی ہوگی۔

ماڈل تھانے سے متعلق ایڈیشنل آئی جی کراچی کا کہنا تھا کہ کراچی کے ماڈل تھانے علیحدہ کرنے کا سوچ رہے ہیں ، متعلقہ تمام افسران کے ساتھ ایک مرتبہ ریویو کریں گے ، ممکن ہے مستقبل میں تمام تھانے اپنی سابقہ پوزیشن پر آجائیں ، عدالتیں آج بھی بہادرآباد اور فیروز آباد کو الگ تھانہ سنتی ہیں۔

عمران یعقوب منہاس نے کہا کہ ایف آئی آر رجسٹریشن فری جاری رکھنے کے احکامات دیے ہیں ، جو تھانہ سائل کا فوری مقدمہ درج نہیں کرے اس کے خلاف کارروائی ہوگی ، پانچ چیزوں پر فوکس کیا ہے، گرفتاری، تفتیش، انٹیلجنس کلیکشن، چالان اور سزا پر فوکس ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایس ایس پی رینک تک کے افسر کو میڈیا ٹاک کی اجازت ہوںی چاہیے ، اس حوالے سے وزیراعلی سندھ سے ملاقات کرکے ان سے درخواست کی جائے گی ، پولیس افسر کی موقع پر وضاحت سے بہت معاملات کلئیر ہوجاتے ہیں

کراچی پولیس چیف نے کہا ڈی آئی جی ٹریفک کو ماڈل سڑکیں تیار کرنے کا کہا ہے، شاہراہ فیصل، شاہراہ پاکستان 3 تلوار سمیت 5 سڑکیں ماڈل بنائیں گے اور شاہراہ فیصل پر احتجاج کے حوالے سے حکمت عملی تیار کی ہے۔

Comments

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں