بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

کراچی میں زیادہ روڈ بلاک کے الیکٹرک کی وجہ سے ہوتے ہیں، جاوید عالم اوڈھو

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو کا کہنا ہے کہ شہر میں زیادہ روڈ بلاک کے الیکٹرک کی وجہ سے ہوتے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثات کی بڑی وجہ سڑکوں کی تعمیرات ہے، ترقیاتی منصوبوں پر کام کے لیے ہیوی ٹریفک کو شہر کی طرف آنا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں زیادہ روڈ بلاک کے الیکٹرک کی وجہ سے ہوتے ہیں بجلی نہ ہو تو علاقے میں پانی نہیں ہوتا جس کی وجہ سے لوگ سڑکوں پر آجاتے ہیں اور جس سے ٹریفک متاثر ہوتا ہے۔

کراچی پولیس چیف نے کہا کہ ہیوی گاڑیوں کو کنٹرول کرنا ہے قوانین کی خلاف ورزی پر چالان بڑھائے گئے۔

واضح رہے کہ کراچی میں دو روز میں مختلف ٹریفک حادثات میں 10 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے، ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ حب ریور روڈ پر موٹر سائیکل سلپ ہونے سے دو افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوا۔

جاں بحق افراد کی شناخت شہباز اور قائم کے نام سے جبکہ زخمی کی شناخت انیس سالہ حسین کے نام سے ہوئی ہے۔

دوسرے حادثے میں جام صادق پل کے قریب ٹریلر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

ناظم آباد نمبر دو کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوا، متوفی کی شناخت حنین کے نام سے ہوئی ہے، پولیس کے مطابق متوفی حنین ریس لگا رہا تھا اسی دوران واقعہ پیش آیا ،متوفی ہارون آباد کا رہائشی تھا تاہم لاش اسپتال منتقل کر دی گئی.

ناگن چورنگی فلائی اوور پر تیز رفتار سوزوکی وین پول میں جاگھسی حادثے میں سوزوکی ڈرائیور جاں بحق ہوگیا جبکہ سائیٹ ایریا نورس چورنگی کے قریب رکشے سے گر کر 1شخص جاں بحق ہوا۔

گلستان جوہر پرفیوم چوک کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص جان سے گیا جبکہ صدر لکی اسٹار کے قریب واٹر ٹینک کی زد میں آکر بائیک سوار جاں بحق ہوا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں