تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

’پولیس کیلیے آج بھاری دن ہے، مقابلوں‌ میں اہلکار شہید، افسر سمیت تین زخمی ہوئے‘

کراچی: ایڈیشنل آئی جی جاوید عالم اوڈھو کا کہنا ہے کہ آج پولیس کے لیے بھاری دن ہے، کورنگی میں ڈاکوؤں سے لڑتے ہوئے ایک پولیس اہلکار شہید ہوا جبکہ سینئر افسر سمیت تین اہلکار زخمی ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورنگی زمان ٹاؤن میں ڈاکوؤں سے لڑتے ہوئے پولیس اہلکار شہید ہوا جبکہ کورنگی میں شہری کے جاں بحق ہونے پر بھی افسوس ہے۔

ایڈیشنل آئی جی نے بتایا کہ ڈاکو پولیس اہلکار کو شہید کرکے فرار ہوئے تھے فرار ڈاکو کو تعاقب کے بعد فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک کیا گیا ہے جبکہ مقابلے میں دو جوان زخمی ہوئے ہیں۔

جاوید عالم اوڈھو کے مطابق پولیس اہلکار نے دونوں ڈاکوؤں کو شناخت بھی کرلیا ہے۔

مزید پڑھیں: کورنگی میں ڈاکوؤں کے ہاتھوں نوجوان کےقتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

کراچی پولیس چیف نے کہا کہ کورنگی میں شہری کی جان گئی جس پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں، شہری کو قتل کرنے والے ملزم کو بھی ڈھونڈ رہے ہیں۔

ایڈٰیشنل آئی جی نے کہا کہ پولیس نے رواں سال 122 ملزمان ہلاک کے ہیں جبکہ 998 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ شہر قائد میں رواں سال ڈکیتی مزاحمت پر 104 شہری جاں بحق ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس فرائض سے غافل نہیں ہے امن و امان کے لیے کام کررہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -