اشتہار

کراچی پولیس آفس پر حملہ کیسے ہوا؟ وزیر داخلہ نے تفصیلات بتا دیں

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کراچی کی مرکزی سڑک شاہراہ فیصل پر قائم کراچی پولیس ہیڈ آفس پر دہشتگردوں کی جانب سے حملے کی تفصیلات بتا دیں۔

اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثنا نے بتایا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق 6 سے 7 دہشتگرد ایک گاڑی میں آئے، شرپسندوں نے گاڑی سے اتر کر گرینیڈ پھینکے اور عمارت میں داخل ہوئے، اس وقت دہشتگرد تیسری منزل پر ہیں اور مقابلہ جاری ہے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سندھ پولیس کو جو بھی مدد چاہیے فراہم کی جائے گی۔

- Advertisement -

اس سے قبل وزیر داخلہ نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ کراچی پولیس چیف حملے کے وقت وہاں موجود نہیں تھے، عمارت کو پولیس اور رینجرز نے حصار میں لے رکھا ہے، دہشتگردوں کو نیوٹرلائز کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں