بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

سوشل میڈیا پر چلنے والی جعلی خبروں نے کراچی میں امن و امان پرانگلیاں اٹھادیں

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پولیس نے کئی ہائی ریٹنگ واقعات کی تردید جاری کرتے ہوئے جعلی ویڈیوز وائرل کرنے والے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر چلنے والی جعلی خبروں نے امن و امان پرانگلیاں اٹھادیں ، کراچی پولیس نے کئی ہائی ریٹنگ واقعات کی تردید جاری کردی۔

پولیس نے جعلی ویڈیوز وائرل کرنے والےعناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اس حوالے سے کراچی پولیس کی جانب سے ایس ایس پی عرفان بہادر نے پیغام جاری کیا ہے، جس میں جوواقعات کراچی میں نہیں ہوئے انہیں سوشل میڈیا پر دکھایا جا رہا ہے۔

عرفان بہادر کا کہنا تھا کہ لاطینی امریکاکی ایک ویڈیوہےجوبہت زیادہ کراچی میں وائرل ہوئی، ویڈیو کو کراچی میں اسٹریٹ کرائم کا نام دیکر دہشت پھیلائی گئی۔

ایس ایس پی نے کہا کہ ایک اور واردات کا واقعہ پیزاشاپ فیصل آباد میں پیش آیا، اس واقعےکو کراچی گلشن اقبال سے منسلک کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ گلشن اقبال کے ریسٹورنٹ میں جھوٹی واردات کی خبر چلائی گئی، واردات کی تردید ریسٹورنٹ کے مالک نے ازخود کی ہے۔

عرفان بہادر نے اپیل کی عوام ان شر پسند عناصر کے خلاف کراچی پولیس کاساتھ دے، ایسی ویڈیوز کی نشاندہی کراچی پولیس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کریں۔

انھوں نے بتایا کہ ایسےعناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں