کراچی میں پولیس کے ہاتھوں مبینہ مقابلے میں 3 ملزمان مارے گئے جس میں سے دو کی شناخت ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے خواجہ اجمیر نگری پولیس کے ہاتھوں مبینہ مقابلے میں مارے گئے تین ملزمان میں سے دو کی شناخت کرلی گئی، پولیس حکام کے مطابق دونوں ملزمان کا تعلق پنجاب سے تھا جو انتہائی مطلوب تھے۔
ایس ایس پی سینٹرل ذیشان صدیقی کا کہنا ہے کہ مارے گئے 2 ملزمان کی شناخت کرلی گئی ہے، ملزم کاشف اور گلفام پنجاب پولیس کو انتہائی مطلوب تھے۔
ایس ایس پی سینٹرل کا کہنا ہے کہ کاشف وقاص ضلع قصور کا رہائشی تھا، ہلاک ملزم کے خلاف صرف پنجاب میں 12 مقدمات درج ہیں، تمام مقدمات ڈکیتی اور دیگر دفعات کے تحت درج ہوئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دوسرے ہلاک ملزم گلفام علی لاہور کا رہنے والا تھا، ملزم گلفام کے خلاف 3 مقدمات درج تھے جبکہ تیسرے ملزم کی شناخت کی کوشش کررہے ہیں، ملزمان کی فائرنگ سے ایک شہری بھی زخمی ہوا تھا۔
شہری کو زخمی کرکے فرار ہونیوالے ملزمان سے پولیس مقابلے کی ویڈیو سامنے آگئی