کراچی : پولیس کا اہلکار جوئے سٹے کے اڈے کا سرپرست نکلا، پولیس نے چاکیواڑہ عمرلین سے پولیس اہلکار اعجازعرف پیما کو گرفتار کرکے غیرقانونی اسلحہ برآمد کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے چاکیواڑہ عمرلین سے پولیس اہلکار اعجازعرف پیما کو گرفتار کرلیا ، ایس ایس پی سٹی سرفراز نواز کا کہنا ہے کہ ملزم چاکیواڑ میں بڑے پیمانے پر جوئے کا اڈا چلا رہا تھا۔
سرفراز نواز کا کہنا تھا کہ اہلکار کی نشاندہی پردیگر 4ساتھیوں کو بھی گرفتار کیا ، دیگرملزمان میں ،نیازاحمدعبداللہ، عامراورعبدالناصرشامل ہیں۔
ایس ایس پی سٹی نے بتایا کہ پولیس اہلکارکےقبضےسےغیرقانونی اسلحہ ، 13ہزار700روپے اور شراب برآمد کرلی گئی ہے اور ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔
یاد رہے رواں سال ستمبر میں کراچی میں 363 منشیات کے اڈے پولیس سرپرستی میں چلائے جانے کے انکشاف سامنے آیا تھا۔
جس کے بعد اسپیشل برانچ پولیس نے محکمے کی کالی بھیڑوں کی فہرست آئی سندھ کو ارسال کی گئی تھی ، فہرست میں ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کے نام شامل تھے۔