جمعرات, مئی 8, 2025
اشتہار

کراچی : صدر میں بوڑھے ریڑھی بان پر تشدد کرنے والے پولیس اہلکار معطل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: صدر میں بوڑھے ریڑھی بان پر تشدد کرنے والے پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں پولیس گردی کا ایک اور واقعہ سامنے آیا، مبینہ طور پر رشوت نہ دینے پر صدر میں شاہراہ عراق پر کھڑے ضعیف العمر ریڑھی بان پر پولیس اہلکاروں نے تشدد کیا۔

ریڑھی بان پر تشدد کرنے والے پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا گیا اور ایس ایس پی نے ملوث اہلکاروں اور افسر کیخلاف تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا قانون سے بالاتر کوئی نہیں۔

ڈی آئی جی ساوٴتھ سید اسد رضا نے واقعے کا نوٹس لیا اور بوڑھے ریڑھی بان سے ملاقات کی اور ابتدائی تحقیقات کے بعد تشدد میں ملوث اہلکاروں کو کوارٹر گارڈ کردیا گیا۔

بوڑھے ریڑھی بان نے اس اقدام پر اعلیٰ پولیس حکام کا شکریہ ادا کیا، ڈی آئی جی ساوٴتھ اسد رضا نے افسوسناک واقعے پر ایس ایچ او صدر کیخلاف بھی محکمانہ کارروائی کا حکم دے دیا۔

واقعے کی ویڈیو اے آر وائی نیوز پر نشر ہوئی تھی جس میں اہلکاروں کو بوڑھے ریڑھی بان پر تشدد کرتے ہوئے دیکھاجاسکتا تھا۔

اہم ترین

افضل خان
افضل خان
افضل خان اے آر وائی نیوز سے وابستہ کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں