اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

سوتیلے بیٹے کے ہاتھوں ماں کے قتل کی تفتیش کرنے والا پولیس افسر جلاد بن گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سوتیلے بیٹے کے ہاتھوں ماں کے قتل کی تفتیش کرنے والا پولیس افسر جلاد بن گیا، افسر نے ملزم کو چھری فروخت کرنے پر اسٹور منیجر کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سعودآباد میں سوتیلی ماں کو چھری سے قتل کرنے کے واقعے پر پولیس کا بدعنوان تفتیشی افسر ظالم بن گیا۔

تفتیشی افسر مصطفی شر نے اسٹور منیجر کو رسیوں سے باندھ کر مبینہ تشدد کیا، اےآروائی نیوزنےاسٹورمنیجر کا ویڈٖیوبیان اور سی سی ٹی وی حاصل کرلی۔

ذرائع نے بتایا کہ اسٹورمنیجر سےلاکھوں روپے رشوت طلب کی گئی تاہم بعد میں 50 ہزار پرمعاملہ طے ہوا۔

کراچی:تفتیشی حکام نے علم ہوتے ہی فوراً بدعنوان افسر کومعطل کردیا، معطل افسر مصطفی شر نے معروف اسٹور کے منیجر کو حراست میں لیا۔

اسٹورمنیجر کا کہنا تھا کہ افسر نے حبس بے جا میں رکھ کر بدترین تشدد کیا اور دھمکیاں دیتا رہا۔

ویڈیو میں سوتیلی والدہ کے قاتل زین کو دیکھا جاسکتا ہے ، زین نے اطمینان سے چھری پسند کی اور کاونٹر پر ادائیگی کی ، کیشئر نے 616 روپے چھری کے کاٹے اور باقی پیسے واپس کیے۔

دوسری جانب تفتیشی افسر نے قانون کا غلط استعمال رشوت کے حصول کے لیے کیا۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں