کراچی : پولیس انسپکٹرعامر انورگوپانگ اور 15مددگار کے سپاہی کے اکاؤنٹ میں اچانک کروڑوں روپے آگئے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس کا افسر اور سپاہی راتوں رات کروڑ پتی بن گئے ، انسپکٹر عامر انور گوپانگ کے اکاؤنٹ میں 10کروڑ کی رقم اور 15 مددگار کے سپاہی علی رضاتنیو کے اکاؤنٹ میں 5 کروڑ روپے کی رقم آگئی۔
عامرانور گوپانگ بہادر آباد پولیس کےتفتیشی افسر ہیں ،انسپکٹرعامرگوپانگ نے بتایا کہ تنخواہ والے اکاؤنٹ میں اتنی بڑی رقم دیکھ پریشان ہوگیا۔
عامرگوپانگ کا کہنا تھا کہ پہلےبینک سے فون آیا کہ آپ کا اکاونٹ سیز ہوگیاہے، معلومات کیں تو بتایا گیا کہ آپ کا شناختی کارڈ ایکسپائرہوگیا ہے۔
انسپکٹر نے کہا پھراچانک اےٹی ایم کارڈ بلاک کردیا ،بتایا گیاایکسپائر ہوگیا، میرے اے ٹی ایم کارڈ کی ایکسپائری بھی باقی تھی۔
جس کے بعد پولیس انسپکٹر نے نیشنل بینک پاکستان این ای ڈی برانچ سے رابطہ کیا تو اکاؤنٹ میں موجود رقم کے بارے میں اطلاع دے دی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 15مددگار کا اہلکار لاڑکانہ میں موجود ہے، رقم کےبارےمیں بالا حکام کوآگاہ کر دیا ہے۔