کراچی کے ماڈل تھانہ شارع فیصل کے باہردو پولیس اہلکار آپس میں لڑ پڑے جس کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق سادہ لباس پولیس اہلکار کے تھانے میں داخل ہونے کی کوشش پر جھگڑا ہوا، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی آمد پر تھانے کے اندر اور باہر سخت سیکیورٹی تھی۔
باوردی اہلکار کی جانب سے سادہ لباس اہلکار کو تھپڑ مارا گیا جس کے بعد سادہ لباس اہلکار نے بھی جواب میں ہاتھ اٹھا دیا، جب جھگڑا بڑھنے لگا تو باقی اہلکاروں کی جانب سے فوری طور پر بیچ بچاؤ کروایا گیا۔
صلح کروانے اہلکار بار بار یہ کہتے رہے کہ یہ بھی پولیس اہلکار ہے، تاہم اہلکار کا کہنا ہے کہ اس کے مارنے سے میں زخمی ہوا ہوں اور مقدمہ درج کرواؤں گا۔
پولیس افسران نے واقعے کی انکوائری شروع کردی جبکہ پولیس اہلکار کو معطل کردیا گیا ہے۔