اشتہار

کراچی پولیس آفس حملہ، لاڑکانہ کا بہادر بیٹا بھی شہید

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی پولیس آفس (کے پی او) میں گزشتہ روز دہشت گردوں سے مقابلہ کرتے ہوئے ہیڈ کانسٹیبل غلام عباس لغاری بھی شہید ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی پولیس آفس حملے میں دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے ہیڈ کانسٹیبل غلام عباس لغاری نے جام شہادت نوش کیا۔

شہید غلام عباس لغاری نے پسماندگان میں بیوہ اور چار بچے چھوڑے ہیں۔

- Advertisement -

بھائی کے مطابق شہید غلام عباس لغاری آرمی سے ریٹائرمنٹ کے بعد پولیس میں بھرتی ہوئے تھے۔

شہید ہیڈ کانسٹیبل کے بھائی کی گفتگو

واضح رہے کہ گزشتہ روز شاہراہ فیصل ایف ٹی سی پُل کے قریب کراچی پولیس آفس میں تین دہشتگرد داخل ہوئے تھے جس کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جوانوں نے ان سے تقریباً 3 گھنٹے مقابلہ کیا تھا۔ دو دہشتگرد فائرنگ میں ہلاک ہوگئے جبکہ آخری دہشتگرد نے خود کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا تھا۔

یہ پڑھیں: کے پی او حملہ: سی سی ٹی وی فوٹیجز کے مناظر سامنے آگئے

کے پی او پر حملے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کر دی گئی۔ ہلاک دہشتگردوں کا موبائل فون برآمد ہوا ہے جبکہ جائے وقوعہ سے ملنے والی شر پسندوں کی کلاشکوف پر درج نمبر مٹا ہوا ہے۔ موبائل فون اور اسلحہ کو فرانزک کے لیے بھیج دیا گیا۔

ڈی آئی جی ساؤتھ عرفان بلوچ کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں نے حملے سے قبل کم از کم ایک ماہ تک ریکی کی، وہ ایڈیشنل آئی جی کراچی کو ٹارگٹ کرنا چاہتے تھے، انہیں ایڈیشنل آئی جی کا فلور بھی معلوم تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں