جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

کراچی: پولیس کا چھاپہ ، رکشہ اور ٹرک سے کروڑوں روپے کی منشیات برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ڈسٹرکٹ ملیر اسٹیل ٹاون پولیس نے لنک روڈ اولڈ ٹال پلازہ پر انٹیلی جنس بیس چھاپہ مارتے ہوئے رکشہ اور ٹرک سے کروڑوں روپے کی منشیات برآمد کرلی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں اسٹیل ٹاون پولیس نے لنک روڈ اولڈ ٹال پلازہ پر انٹیلی جنس بیس پر چھاپہ مارکر انتہائی مطلوب منشیات فروش حاجی نعمت کا مال پکڑ لیا۔

پولیس نے رکشے اور ٹرک سے کروڑوں مالیت منشیات کی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے اندرون سندھ سے کراچی منشیات لانے والے 5 ملزمان گرفتار کرلئے، گرفتار ملزمان میں خاتون بھی شامل ہیں جبکہ ملزمان کے قبضے سے 2 کروڑ سے زائد کی منشیات برآمدکی گئی۔

ایس ایس پی ملیرعرفان بہادر کا کہنا تھا کہ ملزمان رکشے اور ٹرک میں مال چھپا کر لا رہے تھے، ٹرک اور رکشہ میں بھاری مقدار میں منیشات چھپائی گئی تھی، برآمد منشیات میں 24 کلو 495 گرام چرس، 3 کلو 775 گرام آئس،تین کلو 195 گرام ہیروئن اور 1 کلو 40 گرام کرسٹل شامل ہیں۔

ایس ایس پی ملیر کے مطابق منشیات کراچی کے مختلف علاقوں میں سپلائی کی جانی تھی،ملزمان میں حمیداللہ، فاروق، اختر، بشیر اور شیریں بی بی شامل ہیں، گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش ایک اور بڑے منشیات ریکٹ کا بتایا تاہم ملزمان سے مذید تفتیش کی جارہی ہے۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں