کراچی پولیس نے چھٹی جماعت کے طالب علم پر دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج کرلیا۔
کراچی پولیس نے کارنامہ انجام دیتے ہوئے چھٹی جماعت کے طالب علم پر مقدمہ درج کرلیا، سٹی کورٹ تھانے میں درج ہے، مقدمے میں دس سال کے طالب علم فراز لغاری پر دھمکیاں دینے کا الزام لگایا گیا ہے۔
طالب علم نے گھوٹکی پہنچ کر کراچی پولیس کے خلاف احتجاج کیا اور الزام لگایا کہ کراچی پولیس نے اس کے کزن آفاق لغاری کے کہنے پر جھوٹی ایف آئی آر درج کی۔
بچے کا کہنا ہے کہ اس کے امتحانات چل رہے ہیں لیکن خوف کے باعث وہ اسکول نہیں جاسکتا۔
طالب علم فراز لغاری نے آئی جی سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا نوٹس لے کر انصاف فراہم کیا جائے۔