تازہ ترین

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر روانہ، براہ راست دیکھیں

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

کراچی میں پولیس افسر ہی اغوا کار نکلا

کراچی: شہر قائد میں عوام کے محافظ ہی اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث نکلے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں اینٹی وائلنٹ کرائم سیل (اے وی سی سی) نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اغوا برائے تاوان میں ملوث سب انسپکٹر سعید کو گرفتار کرلیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 31 دسمبر کو گارڈن سے 35 سالہ محسن امین کو اغوا کیا گیا تھا۔

اے وی سی سی نے بتایا کہ اغوا کے اگلے روز مغوی کی اہلیہ سے 25 لاکھ روپے تاوان طلب کیا گیا تھا، لسبیلہ چوک کے قریب تاوان وصول کرنے والے ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

پولیس حکام کا بتانا ہے کہ ملزم افسر کی جانب سے اہلخانہ کو دھمکیاں دی گئی تھیں کہ تاوان ادا نہ کیا تو اسے جان سے مار دیا جائے گا۔

متاثرہ اہلخانہ کی جانب سے تاوان کی ادائیگی کے بعد جب شہری واپس آیا تو یہ کیس اے وی سی سی منتقل کیا گیا جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے تاوان کی رقم برآمد کی۔

ملزم پولیس سب انسپکٹر ڈسٹرکٹ سینٹرل میں تعینات ہے جبکہ گرفتار افسر کی تحویل سے مغوی محسن امین کو باحفاظت بازیاب کروالیا گیا ہے اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کراچی میں تعینات ڈی ایس پی بھی اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث نکلا تھا۔

Comments

- Advertisement -