پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

بے حسی کی انتہا: حملہ آوروں کی فائرنگ سے زخمی تڑپتا رہا اور کراچی پولیس بیان لیتی رہی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : کراچی پولیس نے بالا افسران کے احکامات ایک مرتبہ پھر ہوا میں اڑا دئیے، حملہ آوروں کی فائرنگ کا زخمی تڑپتا رہا اور پولیس بے حسی سے بیان لیتی رہی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی بلال کالونی میں فائرنگ سے 2افراد کی ہلاکت کے معاملے پر بالا افسران کے احکامات ایک مرتبہ پھر ہوا میں اڑا دئیے گئے۔

پولیس نے پہلے حملہ آوروں کی فائرنگ سے زخمی شخص کا جائے حادثہ پھرایمبولینس میں ویڈیو بیان لیا، واقعے کے بعد کی ویڈیو اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی ہے۔

پولیس اہلکار نے زخمی سے سوال کیا بولا، کیا بول رہےتھے، زخمی نے تڑپتے ہوئے جواب دیا کلمہ پڑھو،کلمہ پڑھو، کلمہ پڑھوبس۔

اہلکار نے پھرسے سوال کیا کیا کچھ چھیننے آئےتھے، ملزمان نے ڈائریکٹ آکر فائرنگ کردی تم پر، جس پر زخمی نے بیان میں کہا کہ ہم سورہےتھے،پہلےہمیں اکھٹاکیا گی ایہاں لایا۔

پولیس اہلکار سوال پرسوال کرتےرہے اور پوچھا گارڈ نہیں ہوتے تو زخمی نے جواب دیا کہ گارڈ ڈیوٹی پر بھی ہیں سب کو اکھٹا کرکے بیٹھا دیا تھا۔

اہلکار نے پھرسوال کیا کہ اکھٹا کرکے مارا، اپنی جگہ پر موجود تھے تم لوگ، گارڈ کہاں ہے، زخمی نے بتایا دوافراد تھے۔

پولیس نے پوچھا اسلحہ تھاان کے پاس؟ زخمی نے کراہتےہوئے جواب دیا کہ ہمارے پاس اسلحہ نہیں ہوتا۔

پولیس نے زخمی کوحکم چلو اب کھڑےہوجاؤ،زخمی نے پولیس اہلکار کوکہا کہ مجھ سے کھڑا نہیں ہوا جا رہا۔

واقعے کی ویڈیو میں زخمی کو برے طریقے سے اٹھا کراسٹریچر پر ڈالا گیا ، اسپتال جانے کےبجائے ایمبولینس موقع پرکھڑی رہی جبکہ زخمی سےایک مرتبہ پھر واقعہ دہرایا جاتا رہا۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں