کراچی : واٹرپمپ پل پر فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا ، ملزمان اہلکار کو گولی مارنے کے بعد ایس ایم جی چھین کر فرار ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریاواٹر پمپ فلائی اوور پر ملزمان نے فائرنگ کردی ، جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار کے زخمی ہوگیا۔
ایس ایس پی سینٹرل ذیشان صدیقی نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق اہلکار ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہوئے تاہم اسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ذیشان صدیقی کا کہنا تھا کہ اہلکار ڈیوٹی ختم کرکے گھر جا رہا تھا، جائےوقوعہ سے پستول کے3خول ملےہیں، ملزمان نے 30بور پستول استعمال کیا اور 3گولیاں چلائیں۔
انھوں نے بتایا کہ واقعہ بظاہرٹارگٹڈلگ رہاہے، ملزمان اہلکار کو گولی مارنےکے بعد ایس ایم جی چھین کرفرارہوئے۔
ملزمان کی جانب سے 30 بور پستول کا استعمال کیا گیا، اہلکار کو سینے میں گولی لگی،حالت تشویشناک ہے،بعد ازاں اہلکار دم توڑ گیا۔
مقتول پولیس اہلکار کے والد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے2 بیٹے اور2 بیٹیاں ہیں،مقتول سب سے بڑا بیٹا تھا، واقعہ کس طرح پیش آیایہ معلوم نہیں، بیٹا حافظ قرآن اورساڑھے 3 سال پہلے بھرتی ہوا تھا۔