بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز فائیو میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شاہین فورس کا اہلکار شہید ہوگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق شہر قائد کے پوش علاقے ڈیفنس فیز فائیو خیابان توحید میں پولیس اہلکاروں پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید ہوگیا، اہلکار کی شناخت عبدالرحمان کے نام سے ہوئی۔

شہید اہلکار کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال متنقل کردیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ عبدالرحمان موٹر سائیکل پر مشکوک گاڑی کا پیچھا کررہا تھا۔

پولیس حکام اور کرائم سین یونٹ کے افسران جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں۔

پولیس کا بتانا ہے کہ فائرنگ سے ایک اہلکار معجزانہ طورپر محفوظ رہا جس سے واقعے سے متعلق تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں