اشتہار

عمران خان کے دور میں دہشت گردوں کو "این آر او” ملا،بلاول بھٹو کا الزام

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: چیئرمین پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے الزام عائد کیا کہ عمران خان کے دور میں دہشت گردوں کو این آر او ملا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں پی پی پی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے بعد نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہاپسندی کیخلاف پیپلزپارٹی کی واضح پالیسی رہی ہے،ہم سمجھتے ہیں کہ دہشت گرد اورانتہاپسند پاکستان اور اسلام کےدشمن ہیں۔

وزیر خارجہ نے الزام عائد کیا کہ عمران خان کے دورمیں دہشت گردوں کواین آر او ملا، ان دہشت گردوں کوپہلےرہائی ملی اورپھرملک سےفرارکرائےگئے، ہم عمران خان کی دہشت گردوں اورانتہاپسندوں کیخلاف پالیسی کی مذمت کرتےہیں، دہشت گردوں کیخلاف وہی پالیسی ہونی چاہیےجو جرائم پیشہ لوگوں کیخلاف ہوتی ہے۔

- Advertisement -

بلاول بھٹو نے قومی سلامتی کمیٹی کےفیصلےکی تائید کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتےہیں کہ پارلیمان کی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جلدسےجلد بلایاجائے، تاکہ پارلیمان کی سلامتی کمیٹی اجلاس میں تمام جماعتوں کو آن بورڈ لیاجاسکے۔

 نیوز کانفرنس میں بلاول بھٹو نے کہا کہ یپلزپارٹی نے ہمیشہ حمایت کی کہ الیکشن اپنے وقت پرہونےچاہئیں، ہم نے جلد انتخابات کی ہمیشہ مخالفت کی اورآئندہ بھی کریں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ کوئی سمجھتا ہے کہ الیکشن میں تاخیرہو تو پیپلزپارٹی اس کی بھی مخالفت کرےگی،ہم سمجھتے ہیں کہ عام انتخابات میں ابھی بہت وقت ہے،الیکشن اپنے وقت پر ہوں پیپلزپارٹی کا ہمیشہ سے یہ مؤقف رہاہے۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کو آئینی طریقےسےگھربھجوایا گیاجو بڑی کامیابی ہے، مگر اب پاکستان میں مجھے نہیں کھیلنےدوگےتو کسی کونہیں کھیلنےدونگا کی سیاست کی جارہی ہے،ایسےرویےاپنائےجارہےہیں کہ تقسیم ہرجگہ نظرآرہی ہے، پاکستان میں نفرت اورتقسیم کی سیاست کوفروغ دیاجارہاہے۔

نیوز کانفرنس میں بلاول بھٹو نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ نے سیاست میں مداخلت نہ کرنے کا فیصلہ کیاجسےسراہتےہیں،سابق آرمی چیف نے سیاست میں مداخلت کااعتراف کیا جسےویلکم کرتےہیں،اسٹیبلشمنٹ نےسیاست میں مداخلت نہ کرنےکاوعدہ کیاجواچھی بات ہے،ہم بھی چاہتےہیں کہ سیاست میں غیرسیاسی لوگ مداخلت نہ کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں