ہفتہ, دسمبر 28, 2024
اشتہار

کراچی احتجاج، پروازوں سے متعلق اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں مجلس وحدت المسلمین کے شہر بھر میں احتجاج اور سڑکوں کی بندش سے عام شہریوں خصوصاً پبلک ٹرانسپورٹ، اندرون ملک جانے اور آنے والے افراد، ریلوے اسٹیشنز اور ایئرپورٹ کا سفر کرنے والوں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ایم ڈبلیوایم کے احتجاج کےباعث ایئرپورٹ جانے والے شہری مشکلات کا شکار ہیں اور راستے بند ہونےکی وجہ سے تاخیر سے ایئرپورٹ پہنچنے والوں کی فلائٹس چھوٹ گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صورتحال کے پیشِ نظر مختلف ایئرلائنز کی جانب سے بورڈنگ میں آدھے گھنٹے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ مسافروں کے تاخیر کے آنے کی وجہ سے پروازوں کی روانگی میں بھی تاخیر ہو رہی ہے۔

- Advertisement -

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں احتجاج اور سڑکوں کی بندش کے پیشِ نظر پاکستان ریلوے نے مسافروں کی سہولت کے لیے اہم فیصلہ کیا ہے۔

شہر کی صورتحال کے تناظر میں اندرونِ ملک جانے والی تمام ٹرینوں کو ڈرگ روڈ اور لانڈھی اسٹیشنز پر آج اضافی اسٹاپ دیا گیا ہے۔

سڑکوں کی بندش کی وجہ سے جو مسافر کینٹ اسٹیشن نہ پہنچ سکیں وہ ڈرگ روڈ اور لانڈھی اسٹیشن سے ٹرین میں سوار ہو سکتے ہیں۔

اندرون ملک جانے والی تمام ٹرینیں دو منٹ کے لیے ڈرگ روڈ اور لانڈھی سٹیشن پر اسٹاپ کریں گی

ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان ریلوے ہر قدم پر اپنے مسافروں کے ساتھ کھڑا ہے۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں