تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش

کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش شروع ہوگئی جس کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں آندھی اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا، گلشن حدید، گلزار ہجری، پورٹ قاسم اور اطراف میں تیز بارش ہورہی ہے۔

ناظم آباد، لیاقت آباد، سہراب گوٹھ، سائٹ ایریا، گلستان جوہر میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش شروع ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق آندھی کے باعث شہر میں گہرے سیاہ بادل چھانے سے حد نگاہ کم ہوگئی جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور بلدیاتی الیکشن کے لیے لگائے گئے بینرز اور ہورڈنگ بورڈز گر گئے۔

اس سے قبل ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ رات میں اس سسٹم کے اثرات کراچی میں بھی نمایاں ہوں گے، کراچی کے بعض مقامات پر رات کو گرج چمک کیساتھ بارش متوقع ہے اور ہیوی اسپیل کا بھی امکان ہے۔

مون سون سسٹم کے باعث آئندہ 24 سے 72گھنٹے کے دوران کراچی اور حب ڈیم کے گرد ونواح میں بارش متوقع ہے۔

اس حوالے سے ترجمان این ڈی ایم اے نے سندھ وبلوچستان کی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

ترجمان نے حب ڈیم انتظامیہ کو اضافی پانی کا محفوظ اخراج یقینی بنانے کے اقدامات کی بھی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہنگامی صورتحال میں حب ڈیم کےقریب آبادی کا بروقت انخلایقینی بنایا جائے۔

این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بلوچستان و سندھ کےماہی گیرسمندر میں جانے سے گریز کریں۔

Comments

- Advertisement -