کراچی: گرمی کے ستائے اہل شہر قائد کیلیے محکمہ موسمیات نے بارش کی نوید سنا دی۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کل کراچی کے مضافات میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، یہ سلسلہ ایک سے دو روز تک جاری رہ سکتا ہے۔
آج شہر کا موسم گرم اور درجہ حرارت انتالیس ڈگری رہنے کا امکان ہے، سمندری ہوائیں معطل رہیں گی جبکہ حبس کی کیفیت محسوس کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ملک شدید گرمی کی لہر، محکمہ موسمیات نے بارش کی نوید سنادی
محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے۔
مغربی ہواؤں کے زیر اثر آج پنجاب، بالائی خیبر پختونخواہ بالائی جنوب مشرقی سندھ، شمال مشرقی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری ہو سکتی ہے، ملک کے میدانی علاقے آج بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔