جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

کراچی بارش، شہر کی حالت زار پر وسیم اختر نے خاموشی توڑ‌ دی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے سابق میئر اور ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما نے بارش کے دوران ناقص انتظامات پر ایڈمنسٹریٹر مرتضیٰ وہاب پر شدید تنقید کی ہے۔

شہر قائد میں بارش کے بعد کی صورت حال اور ایڈمنسٹریٹر کی کارکردگی پر وسیم اختر نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’چند گھنٹے کی بارش پی پی کی ناقص کارکردگی عوام کے سامنے لے آئی ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’کراچی میں وہ لوگ حکمرانی کررہے ہیں جن کا شہر اور شہریوں سے کوئی تعلق نہیں ہے، کراچی کی سڑکیں تالاب کا منظرپیش کررہی ہیں،شہر بھر میں کچرےکے انبارپڑے ہیں جنہیں کوئی اُٹھانےوالا نہیں ہے‘۔

- Advertisement -

’بارش کے پانی کی وجہ سے شہری راستوں میں پھنسےہوئےہیں اور سندھ حکومت غائب ہے‘۔ وسیم اختر نے کہا کہ ’لگتا ہےکراچی کے ایڈمنسٹریٹر کا فوٹوگرافر آج چھٹی پر ہے، اس لیے وہ سڑک پر نہیں آئے‘۔

وسیم اختر نے ایم کیو ایم کے کارکنان سے سڑکوں پر نکل کر عوام کی مدد کرنے کی ہدایت بھی کی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں