اشتہار

کراچی بارش: پہلی بار کسی جوڈیشل مجسٹریٹ کا صورتحال پر نوٹس

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں پہلی بار کسی جوڈیشل مجسٹریٹ نے بارش کی صورتحال پر نوٹس لے لیا۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ نے ایسٹ زون میں روزنامہ انٹری کے ذریعے پولیس کوپیغام پہنچا دیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ ٹو عباس مہدی نے شہر میں بارش کی تباہ کاریوں پر نوٹس لیتے ہوئے لکھا کہ پولیس صورتحال پرتمام متعلقہ اداروں کےساتھ مل کر کام کرے۔

- Advertisement -

جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ ٹو نے لکھا کہ بارش کی حالیہ صورت حال میں عوام کی جان و مال خطرے میں ہے لوگوں کی جان ومال کی حفاظت کیلئےتمام وسائل بروئےکارلائے جائیں مشکل میں پھنسے عوام کی ہرطریقے سےمدد کی جائے۔

کراچی کے مضافاتی علاقے طوفانی بارش سے شدید متاثر ہیں مضافاتی علاقوں کا شہر سے رابطہ منقطع اور سڑکیں بہہ گئی ہیں۔ مبارک ولیج کا شہر سے رابطہ کٹ گیا ہے اور سڑک زیرآب ہے علاقہ مکینوں نے سندھ حکومت سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے نقصانات کے ازالہ کا مطالبہ کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں