منگل, مارچ 25, 2025
اشتہار

کراچی: رات گئے نائن زیرو کے اطراف رینجرز کا چھاپہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: جرائم پیشہ افراد کیخلاف آپریشن تیز کردیا گیا ہے، رات گئے نائن زیرو کے اطراف رینجرز نے گشت گیا اور تلاشی کے دوران ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا۔

دوسری جانب کراچی میں جرائم پیشہ افراد کی تلاش میں رات گئے رینجرز کی بھاری نفری نائن زیرو اور اطراف میں پہنچ گئی، تلاشی کے دوران مکان سے ایک شخص کو حراست میں لیے جانے کی اطلاع ہے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق سہراب گوٹھ ناردرن بائی پاس پر رینجرز نے وکیل حسنین بخاری کے ٹارگٹ کلرز کی موجودگی کی اطلاع پر سرجیکل آپریشن کیا، اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشت گرد مارے گئے جبکہ ایک رینجرز اہلکار زخمی ہوا۔

کورنگی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیاسی جماعت کا کارکن آفتاب جان کی بازی ہارگیا۔ بہادرآباد کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر ملزمان کی فائرنگ سے ڈی ایس پی سہیل عباس زخمی ہوگئے ۔

ساؤتھ زون پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے ٹارگٹ کلرز، بھتہ خوروں سمیت آٹھ ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں جدید اسلحہ اور بلٹ پروف جیکٹ برآمد کرلی، گرفتار ملزمان نے شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹ کلنگ کی متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے ۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں