کراچی: رینجرز نے شہرقائد کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے سنگین وارداتوں میں ملوث 23 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق رینجرز ترجمان کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے کورنگی، بلدیہ، مومن آباد، بلوچ کالونی اور دیگرعلاقوں سے 19ملزم گرفتار ہوئے، ملزمان غیرقانونی اسلحہ رکھنے اور اسٹریٹ کرائمز میں ملوث ہیں۔
ترجمان رینجرز کے مطابق بغدادی، کلری، چاکیواڑہ اور فیروز آباد سے 4ملزمان گرفتار ہوئے، گرفتار ملزمان منشیات فروشی میں ملوث ہیں، ملزمان سے اسلحہ، گولیاں، مسروقہ سامان اور منشیات برآمد ہوئی۔
گرفتارملزمان کو قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے شہرقائد میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے فرقہ وارانہ فسادات سمیت سنگین وارداتوں میں ملوث 23ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔