جمعہ, مارچ 21, 2025
اشتہار

رشید گوڈیل کی زندگی کے لئے آئندہ 24 گھنٹے انتہائی اہم قرار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ڈاکٹروں نے ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈیل کی زندگی کے لئے آئندہ 24 گھنٹے انتہائی اہم قراردے دیئے ہیں۔

کراچی میں لیاقت نیشنل اسپتال کے ترجمان انجم رضوی نے میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ ماہر ڈاکٹروں کا پینل رشید گوڈیل کی جان بچانے کے لئے سرتوڑ کوششیں کررہا ہے، ان کا دماغ اورگردے صحیح طور پر کام کررہے ہیں اوران کا بلڈ پریشراور دل کی دھڑکن بھی ٹھیک ہے۔

ڈاکٹروں کی جانب سے بلانے پر انہوں نے آنکھوں کے پپوٹوں اور ہاتھ پیروں کو ہلانے کی کوشش کی ہے لیکن اس کے باوجود وہ اب بھی نازک حالت میں ہیں اور آئندہ 24 گھنٹے ان کی زندگی کے لئے انتہائی اہم ہیں۔

انجم رضوی نے مزید کہا کہ رشید گوڈیل کو 5 گولیاں لگییں جن میں 3 چہرے اورگردن جب کہ 2 سینے میں لگیں، سینے میں لگنے والی ایک گولی نے ان کا ایک پھیپھڑا شدید متاثرکیا ہے اوروہ گولی اب بھی پھیپھڑے میں موجود ہے، وہ گولی ان کی حالت خطرے سے باہر ہونے پر ہی نکالی جاسکتی ہے لیکن ان کا دوسرا پھیپھڑا صحیح طریقے سے کام کررہا ہے، جس کی وجہ سے سے انہیں فراہم کی جانے والی مصنوعی آکسیجن میں 40 فیصد تک کمی کی گئی ہے تاکہ وہ خود سے سانس لے سکیں۔

ترجمان نیشنل اسپتال انجم رضوی کا کہنا ہے کہ تمام ریڈنگز حوصلہ افزا ہیں، ڈاکٹروں نے رشید گوڈیل کو درد ختم کرنے کی ادویات دینا بھی بند کردیں ہیں، رشید گوڈیل کو وینٹی لیٹر سے آکسیجن کی فراہمی کم کردی گئی ہے، رشید گودیل کا دایاں پھیپھڑا بری طرح متاثر ہوا ہے باقی اعضاء محفوظ ہیں، ڈاکٹروں کا پینل عبد الرشید گوڈیل کو وینٹی لیٹر سے ہٹانے کا فیصلہ آج کرے گا جبکہ ان کے جسم میں موجود گولیاں نکال دی گئی ہیں، وینٹی لیٹر پر انحصار کم کرنے کے نتائج مثبت آرہے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ایم کیو ایم کے رہنماء عبد الرشید گوڈیل اپنی گاڑی میں نیو ٹائون سے گزر رہے تھے کہ چار موٹر سائیکلوں پر سوار نو حملہ آوروں نے شناخت کے بعد گولیاں برسا دیں، گولیاں لگنے سے عبدالرشید گوڈیل کا ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔ رشید گوڈیل کے جبڑے ،سینے ، اور گردن میں گولیاں لگیں، انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا،عبد الرشید گوڈیل کے ساتھ ان کی اہلیہ اور بیٹا بھی تھے ،جو محفوظ رہے۔

واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، کرائم انوسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ فائرنگ نائن ایم ایم پسٹل سےکی گئی، ساٹ فرانزک رپورٹ کے مطابق گولیوں کے آٹھ خول کی جانچ سے پتہ چلا ہے کہ ایسی گولیاں پہلے استعمال نہیں کی گئیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں