کراچی میں پولیس موبائل میں آکر ڈکیتی کرنے والے ڈی ایس پی کو بیٹے سمیت گرفتار کرلیا گیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں پولیس نے ڈکیتی کرنے والے ڈی ایس پی کو بیٹے سمیت گرفتار کرلیا جبکہ پولیس نے لٹیروں کی مدد کرنے والے مقامی شہری کو بھی دھر لیا۔
لوٹ مار میں استعمال ہونے والی پولیس موبائل اور ملزمان کو تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے موبائل کی نمبر پلیٹ میں بھی ٹیمپرنگ کی تھی، ملزمان نے پان شاپ میں لوٹ مار کی، مالک نے موبائل پہچان لی تھی۔
ملزم عباس نے پولیس کو دیے گئے بیان میں بتایا کہ گلشن کا رہائشی ہوں، پولیس موبائل سے میرا کوئی تعلق نہیں، انہوں نے مجھے سامنا موبائل میں رکھنے کا کہا تھا۔
پولیس کو ملزم نے بتایا کہ میں سمجھا پولیس والوں کی مدد کررہا ہوں، موبائل میں آکر ڈکیتی کرنے والوں نے چالاکی دکھائی تھی سمجھ نہیں سکا۔