جمعہ, دسمبر 13, 2024
اشتہار

کراچی : ملزمان فیکٹری میں گھس کر تمام ملازمین کو لوٹ کر فرار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : کورنگی پی این ٹی سوسائٹی میں تین ملزمان نے ایمبرائیڈری فیکٹری میں گھس کر تمام ملازمین کو لوٹ لیا، واقعے کی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی پی این ٹی سوسائٹی کی فیکٹری میں 3 ملزمان نے دھاوا بول دیا اور پوری فیکٹری کے ورکرز کو لوٹ کر فرار ہوگئے۔

ڈکیتی واردات کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی ہے ، واردات پلاٹ نمبر سی 62 سیکٹر 75 میں ہوئی ، فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پہلے 2 ملزمان اسکول بیگ تھامے فیکٹری کے اندرد اخل ہوئے ، ایک ملزم نے پستول نکال کر چیمبرکیا،دوسرے نےپستول نکالا اور ہوا میں لہرایا ، اسی دوران تیسرا ملزم بھی دوسری جانب سے آگے آیا۔

- Advertisement -

تینوں ملزمان نے ایک، ایک کرکے فیکٹری ملازمین سے لوٹ مار کی اور مشینوں پر کام کرنے والے تمام ملازمین کی جامع تلاشی لی۔

ملزمان نے اسلحے کے زور پر ایک لاکھ 20 ہزار مالیت کے 3 موبائل بھی چھینے ، ویڈیو میں ایک ملزم کا چہرہ واضح طور پردیکھا جاسکتا ہے تاہم ملزمان واردات کے بعد باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

Comments

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں