کراچی:لاک ڈاؤن کے دوران شہر قائد میں ڈکیتوں نے پیٹرول پمپس کو نشانے پر رکھ لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں لاک ڈاؤن کے دوران ڈکیتوں کی کارروائی کم نہ ہوسکی، ملزمان نے شہریوں کو لوٹنے کے بعد پیٹرول پمپس کو اپنے نشانے پر رکھ لیا، گذشتہ پانچ روز کے دوران دو پیٹرول پمپس کو لوٹا جاچکا ہے۔
اے آر وائی نیوز نے وارداتوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلیں ہیں،پہلی واردات کورنگی کے علاقے ویٹاچورنگی پر کی گئی، جہاں نامعلوم ملزمان نے کیشیئر سے پیسے چھیننے کے بعد فائرنگ کردی، فائرنگ کے نتیجے میں شہری اپنی موٹر سائیکلیں چھوڑ کر جان بچانے کے لئے بھاگے اور ملزمان کیش لے کر فرار ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز نے جعلی صحافتی کارڈز بنواکر وارداتیں شروع کردیں
نامعلوم ملزمان نے لانڈھی کی مرتضیٰ چورنگی کے پیٹرول پمپ پر بھی ایسا ہی طریقہ کا اختیار کیا، فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزمان نے مرتضی چورنگی پرواقع پمپ پرکیشئرسےکیش چھینا، ملزمان نے رش سےبھرےپمپ پرکیش چھینےکے بعد فائرنگ کردی،ملزمان کی فائرنگ سےپمپ میں بھگدرمچ گئی، فائرنگ سنتےہی شہری اپنی موٹرسائیکلیں چھوڑکربھاگ نکلے۔
واضح رہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے اکتیس جولائی سے آٹھ اگست تک کراچی سمیت سندھ بھر میں لاک ڈاؤن کا اعلان کررکھا ہے۔