تازہ ترین

حکومت کا دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد بڑے ایکشن کا فیصلہ

نگراں وفاقی حکومت نے دہشتگردی کے حالیہ تواتر سے...

میانوالی میں حملہ ناکام، 2 دہشتگرد ہلاک، پولیس اہلکار شہید

پنجاب کے ضلع میانوالی میں کنڈل پٹرولنگ پوسٹ پر...

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں...

دہشت گردوں، سرپرستوں اور سہولت کاروں کو بخشا نہیں جائے گا، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا...
Array

کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز نے جعلی صحافتی کارڈز بنواکر وارداتیں شروع کردیں

کراچی : اسٹریٹ کرمنلز کا جعلی صحافتی کارڈز بنوا کروارداتیں کرنے کا انکشاف ہوا، گرفتار ملزم نے اعتراف کیا اعلیٰ صحافتی تنظیم کا جعلی کارڈ بنا رکھا تھا اور موٹرسائیکل پر بھی پریس لکھوا رکھا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے خواجہ اجمیرنگری سے جعلی صحافی کو گرفتار کرلیا، ملزم اسماعیل سے اسلحہ اور چھینا ہوا موبائل فون بھی برآمد ہوا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم اسماعیل نے اعلیٰ صحافتی تنظیم کا جعلی کارڈ بنا رکھا تھا۔

دوران تفتیش ملزم اسماعیل نے اہم انکشافات کرتے ہوئے کہا آواز نیوز میں ملازمت کرتاہوں، موٹرسائیکل پر بھی پریس لکھوارکھاہے، نارتھ کراچی میں اپنے دوست کے ہمراہ ڈکیتی کی، کچھ دور آگے جاکرایک اورموبائل فون چھینا، ڈکیتی میں دوست ساتھ تھا اسے پوڈری کےنام سے جانتا ہوں۔

ایس ایس پی عارف اسلم نے کہا ملزم پریس کےکارڈکی وجہ سےہمیشہ بچ جاتاتھا اور پولیس اعلیٰ صحافتی تنظیم کے کارڈ کی وجہ سے شک نہیں کرتی تھی۔

ایس ایس پی کا مزید کہنا تھا ملزم اسماعیل سے ملنے والے صحافتی کارڈ کی تصدیق لاہور سے کی، لاہور کے صحافتی تنظیم کے اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کارڈ جعلی ہے۔

یاد رہے گذشتہ ماہ سندھ رینجرز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر گلستانِ جوہر کے علاقے پرفیوم چوک میں کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث 3 ملزمان تابش ندیم، محمد یاسر علی اور فرقان رشید کو گرفتار کیا تھا۔

ملزمان کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔

Comments

- Advertisement -