جمعرات, اپریل 3, 2025
اشتہار

ڈیفنس فیزون طوبیٰ مسجد کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان قتل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے ڈیفنس فیزون طوبیٰ مسجد کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان کو قتل کردیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایس ایس پی ساؤتھ مہزور علی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے ڈیفنس فیزون طوبیٰ مسجد کے قریب ملزمان نے واردات کے دوران مزاحمت پرفائرنگ کی۔

ایس ایس پی ساؤتھ مہزور علی کے مطابق مقتول نے واردات کرنے والے ایک ڈاکو کو پکڑا اور زمین پر گرایا، ملزم کے ساتھی نے فائرنگ کی ایک گولی مقتول عامر کو لگی۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، تفتیش شروع کردی ہے، سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد کا جائزہ لے رہے ہیں۔

عینی شاہد نے بتایا کہ ملزمان نے تین فائر کئے دو مس ہوگئے ایک گولی شہری کو لگی۔

قبل ازیں سیالکوٹ کے علاقے کوٹلی لوہاراں میں گھریلو جھگڑے پر ماں نے تین بچوں کو زہر دیا جس کے نتیجے میں 7 سال کی بیٹی دم توڑ گئی اور دو بیٹوں کی حالت تشویشناک ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بیرون ملک مقیم شوہر سے فون پر جھگڑے پر خاتون نے بچوں کو زہر پلایا۔

متاثرہ بچوں کی عمریں 3 سے 9 سال کے درمیان ہیں، ملزمہ فرار ہوگئی، دیور کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق افسوسناک طور پر ام عمارہ زہر کے اثر سے جاں بحق ہو گئی جبکہ محمد غازی اور محمد حمزہ کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ایک بچے کی حالت انتہائی تشویشناک ہے جس کی وجہ سے اہلخانہ شدید غم و غصے میں ہیں۔

ٹانک میں سیکورٹی خدشات کے باعث کرفیو نافذ

پولیس کے مطابق ملزمہ سدرہ محسن فرار ہو چکی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں اور جلد ہی گرفتار کر لیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں