پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

کراچی، افطار کے وقت گھر میں ڈکیتی، رکشہ میں خاتون سے لوٹ مار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں افطار کے وقت گھر میں ڈکیتی کی واردات ہوئی، ملزمان لاکھوں روپے نقدی اور سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی وارداتیں نہ تھم سکیں، شہریوں کو نقدی، موبائل فون اور قیمتی اشیا سے محروم کردیا گیا۔

کراچ کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں افطار کے وقت گھر کا صفایا کردیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ 4 مسلح ڈاکوؤں نے واردات کی، تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

[bs-quote quote=”اورنگی ٹاؤن مسلح ڈاکو شہری سے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار” style=”style-8″ align=”left”][/bs-quote]

ادھر تھانہ ٹیبو سلطان کی حدود میں موٹر سائیکل سوار تین ملزمان رکشہ میں سوار خاتون کو لوٹ کر باآسانی فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے رکشے میں سوار خاتون کو کھینچ کر سڑک پر گرایا اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔

اورنگی ٹاؤن کے علاقے بلوچ گوٹھ میں دکان کے باہر مسلح ڈاکو شہری سے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے، پولیس کی جانب سے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں