کراچی : بنگلے میں ڈکیتی کے دوران ملزمان 5 کروڑ روپے کا زیورات اور 25 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے، متاثرہ فیملی بنگلےکو تالا لگاکر عمرہ ادائیگی کے لیے گئی تھی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلزار ہجری مدراس چوک کے بنگلے میں ڈکیتی کی واردات ہوئی ، جس میں جیولری اور نقدی چوری کرلی گئی۔
ملزمان 5 کروڑ روپے کا زیورات اور 25 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے، پولیس نے بتایا کہ ملزمان تالے توڑ کر اور گرل کاٹ کر بنگلے کےاندر داخل ہوئے، متاثرہ فیملی بنگلےکو تالا لگاکر عمرہ ادائیگی کے لیے گئی تھی۔
پولیس کا کہنا تھا کہ کرائم سین یونٹ کو موقع پر طلب کر لیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہے۔
دوسری جانب کراچی کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹر7 میں ڈاکوؤں کی گھر میں ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی گئی، ایس ایس پی سینٹرل نے بتایا کہ دوران ڈکیتی پولیس جائے وقوع پرپہنچ گئی اور فائرنگ کے تبادلے کے بعد 3 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کرلئے گئے۔
معروف عثمان کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے 2پستول،3موبائل فون، موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی ہے، ملزمان نے کچھ دیرقبل شہری سےواردات کی تھی، ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں، جن کا کرمنل ریکارڈ چیک کیاجارہا ہے۔