جمعرات, جنوری 9, 2025
اشتہار

کراچی میں ڈکیت بے لگام ہوگئے سرعام لڑکی سے پرس چھین کر فرار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین بھی ڈکیتوں کے ہتھے چڑھنے لگیں، وائرل ویڈیو نے صوبائی حکومت کے اقدامات کا پول کھول دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں موٹر سائیکل پر سوار ملزمان لڑکی سے پرس چھین کر فرار ہوگئے۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل ہوگئی ہے وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزمان نے گلی سے گزرنے والی لڑکی سے پرس چھینا، اس دوران لڑکی نے مزاحمت کی اور ڈکیتوں پر حملہ بھی کیا۔

- Advertisement -

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لڑکی کی مزاحمت پر محلے میں موجود افراد نے بھی ملزمان کو پکڑنے کے لئے ان کا تعاقب بھی کیا مگر وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: سیالکوٹ میں ڈیڑھ کروڑ کی ڈکیتی کی ویڈیو سامنے آگئی

واضح رہے کہ کراچی میں آئے روز ڈکیتی کی متعدد وارداتیں رپورٹ ہوتی ہیں جہاں کئی شہری دوران مزاحمت زخمی بھی ہوتے ہیں اور اپنے قیمتی سامان سے بھی محروم ہوتے ہیں۔

دوسری جانب سندھ رینجرز ڈکیتوں کا قلع وقمع کرنے کے لئے کومبنگ آپریشن کرتی رہتی ہے، تین روز قبل بھی رینجرز اور پولیس نے جمالی گوٹھ میں سرچ اینڈ کامبنگ آپریشن کرتے ہوئے جرائم میں ملوث 6 غیر ملکی افغان شہری کو گرفتار کرلیا تھا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں