جمعرات, مارچ 13, 2025
اشتہار

تھانہ اسٹیل ٹاؤن لنک روڈ پر پولیس وردی پہنے ملزمان لاکھوں لوٹ کر فرار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد میں تھانہ اسٹیل ٹاؤن لنک روڈ پر پولیس وردی پہنے ملزمان دوران ڈکیتی لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق تھانہ اسٹیل ٹاؤن کی حدود میں لنک روڈپر موجود کانٹا عملے نے بتایا کہ آٹھ ملزمان نے کانٹے کے عملے کو یرغمال بنا کر واردات کی، ملزمان 10 لاکھ روپے، موبائل فون اور دیگر سامان چھین کر فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان 4 موٹر سائیکلوں پرسوار تھے، معاملے کی تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ شاہ فیصل نمبر 2 ہائی اسکول کے قریب فائرنگ اور لوٹ مار کی واردات میں مسلح ملزمان گلی میں کھڑے نوجوانوں سے موبائل فونزچھین کر فرار ہوگئے۔

گزشتہ روزکراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں عید کی شاپنگ اور موٹر سائیکل میں پیٹرول ڈلوانے کیلئے ڈکیتی کرنے والے کم عمر ملزمان کو دھر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق سہراب گوٹھ میں ڈکیتی مقابلے کے دوران ایک زخمی سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ 2 ملزمان اسلحہ سمیت فرار ہوگئے اور ان 3 ملزمان کی عمر 16 سال اور ایک کی 18 سال ہے۔

کراچی میں ٹریفک کے بڑھتے حادثات پر قابو پانے کیلئے نیا شعبہ قائم

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والا ایک ملزم آٹھویں اور دوسرا نویں جماعت کا طالب علم ہے، گرفتار ملزم نے پولیس کو بیان میں بتایا کہ سہراب گوٹھ میں ڈکیتی کرنے نکلے تھے۔

ملزم نے بیان دیا کہ 2 لوگوں سے ڈکیتی کررہے تھے پولیس آگئی، پولیس کو دیکھ کر ہمارے 2 ساتھی فرار ہوگئے، واردات کے بعد عید کی شاپنگ کرنی تھی، ایک ملزم کے مطابق موٹر سائیکل میں پیٹرول ڈلوانا تھا۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں