کراچی میں ڈکیتی کا واقعہ بیان کرنے پر ایس ایس پی نے ٹریفک اہلکار کو جھاڑ دیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ایس ایس پی کورنگی کے دفتر کے قریب شہری سے مبینہ لوٹ مار کی گئی جب ٹریفک اہلکار نے ڈکیتی کے واقعے کا ذکر کیا تو ایس ایس پی نے جھاڑ پلادی۔
ٹریفک پولیس اہلکار دباؤ کی وجہ سے اپنے صبح کے بیان سے شام کو مکر گیا۔
ذرائع کے مطابق ٹریفک اہلکار نے پہلے بتایا شہری سے ڈکیتی ہوئی پھر کہنے لگا کہ شہری ہیٹ اسٹروک سے متاثر تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس ایس پی آفس کے قریب ڈکیتی کی خبر چلنے پر پولیس پر سخت دباؤ آیا، اعلیٰ حکام کی جانب سے ایس ایچ او اور دیگر سے باز پرس کی گئی۔
متاثرہ شہری واقعے کے بعد غائب ہوگیا جسے پولیس بھی تلاش نہ کرسکی۔
تاحال یہ پتا نہیں چل سکا کہ شہری سے ڈکیتی ہوئی تھی یا پھر وہ ہیٹ اسٹروک سے متاثر تھا۔