اتوار, جولائی 7, 2024
اشتہار

کراچی سیف سٹی پراجیکٹ پر کام شروع ، جدید ترین پول نصب

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر میں سیف سٹی پراجیکٹ پر کام کا آغاز کرتے ہوئے چھ مقامات پر جدید ترین پول نصب کردیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں سیف سٹی پراجیکٹ پرکام شروع کردیا گیا اور شہر کے چھ مقامات پر جدید ترین پول نصب کردیے گئے ہیں۔

ڈی جی سیف سٹی آصف اعجازشیخ اورپی ڈی بریگیڈئیرگل حسن آرام باغ پہنچے اور کاموں کا جائزہ لیا

- Advertisement -

پول این ای ڈی یونیورسٹی، آرام باغ اور حقانی چوک پرلگائے گئے ہیں جبکہ 2پول پاکستان چوک اورایک ڈی جےسائنس کالج کے پاس لگایا گیا ہے، لگائے گئےکھمبوں میں پنک بٹن سمیت دیگرآپشن موجود ہیں۔

اس موقع پر ڈی جی سیف سٹی نے کہا کہ پولز پر20روزکےاندرکیمرےلگناشروع ہو جائیں گے ، سندھ پولیس کےکمانڈاینڈکنٹرول روم میں فیڈ آئےگی جہاں سب ریکارڈ ہوگا۔

بریگیڈئیر گل حسن کا کہنا تھا کہ 300پولز پر 1300 کیمرے لگائے جائیں گے، اس میں پش بٹن ہوگاکسی کوکوئی مسئلہ ہوتووہ بٹن دبائے گا، پولیس فورس شکایت پرفوری طور پرایکشن لے گی۔

اس حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کہا کہ سیف سٹی کاکنٹریکٹ مارچ میں شروع ہواجس پر کام شروع ہوگیا ہے، 4ارب روپےسیف سٹی پروجیکٹ کیلئے دے دیے ہیں۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ کے 40 انٹری ایگزٹ پوائنٹ سلیکٹ کیے، 40 میں سے 18 کراچی میں انٹری ایگزٹ پوائنٹ جو آپریشنل ہیں، انہیں کیمروں کی مدد سے پرسوں ایک اغواکار پکڑا ہے۔

Comments

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں