تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

کراچی: تیز بارش کے بعد سیوریج نالے اوور فلو، ٹریفک کی روانی متاثر

کراچی: مون سون بارشوں کے ایک اور اسپیل کی کراچی میں انٹری ہوئی ہے تاہم انتظامی غفلت ختم نہ ہوسکی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے بیشترعلاقوں میں مون سون سسٹم کے باعث موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، میمن گوٹھ، لانڈھی ، ملیر، شاہ فیصل ، ماڈل کالونی، شارع فیصل،ایئرپورٹ ،سپرہائی وے، کلفٹن ،صفورہ چورنگی ، گلزارہجری سمیت سائٹ ایریا، نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد اور صدر میں تیز بارش نے ہرطرف جھل تھل کردیا۔

تیز بارش کے ساتھ ہی حسب روایت انتظامی نااہلی نظر آئی، مون سو بارشوں کے باعث کراچی میں رین ایمرجنسی نافذ ہے تاہم بلدیاتی عملہ غیر حاضر ہے، یونیورسٹی روڑ پر بارش کا پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہورہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی کے مختلف علاقوں میں آج شام سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

کارساز،نرسری اور اسٹیڈیم روڈ کےقریب بھی پانی جمع ہونے سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے، صدر، ایمپریس مارکیٹ ، زیب النسااسٹریٹ ، ایم اے جناح روڈ پر بارشوں کےباعث سیوریج نالےایک بارپھراوورفلوہوگئے اور سڑکوں پر سیوریج کے پانی نے جمع ہوچکا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش قائد آباد میں 32 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، سرجانی ٹاؤن اور فیصل بیس پر 26 ، جناح ٹرمینل پر25 ، ناظم آباد میں 22 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

اسی طرح اولڈ ایئرپورٹ 18.2 ،یونیورسٹی روڈ 19.5 ، سعدی ٹاؤن میں18 ، کورنگی میں14.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، مسرور بیس پر11 ملی میٹر، گلشن معمار 9 اور کیماڑی 6.4 ملی میٹر ہوئی، سب سے کم گلشن حدید میں چار ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کے مشرق اور شمال مشرق میں بارش برسانے والے بادل موجود ہیں اور مختلف سمتوں سے معمول سے تیز ہوائیں چل رہی ہیں۔

شہر میں بارش کا سلسلہ چودہ اگست تک جاری رہ سکتا ہے اس دوران اربن فلڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔

Comments

- Advertisement -