کراچی: اورنگی ٹائون کے علاقے گلشن بہار میں شاہین فورس اور مسلح ڈاکوؤں میں مقابلہ ہوا، اس دوران اندھا دھند فائرنگ سے راہگیر زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ویسٹ نے بتایا کہ گلشن بہار میں شاہین فورس کے جوانوں اور ڈکیتوں کے درمیان مقابلہ ہوا، ملزمان نے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی، اس دوران پولیس نے تعاقب جاری رکھا اور تارا پیلس کے قریب مقابلہ ہوا۔
کراچی میں نئے سال کا پہلا مبینہ پولیس مقابلہ، دو ملزمان زخمی
ایس ایس پی ویسٹ طارق الہٰی مستوئی نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم شایان زخمی حالت میں گرفتار ہوا جبکہ 2 ملزمان فرار ہوگئے۔
راہگیر کے زخمی ہونے کے حوالے سے ایس ایس پی نے بتایا کہ ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ سے 45 سالہ راہگیر محمد علی زخمی ہوگیا، زخمی ملزم سے اسلحہ، چھینے گئے 5 موبائل فونز اور نقد رقم برآمد ہوئی۔