گریٹرکراچی سپلائی اسکیم کے پہلےمرحلے کی منظوری ایکنک نےدی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر منصوبہ و ترقی اسدعمر کی زیر صدارت کراچی کےفور منصوبے سےمتعلق اجلاس ہوا جس میں چیئرمین واپڈالیفٹیننٹ جنرل(ر)مزمل حسین سمیت دیگر نےشرکت کی۔
اجلاس کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ گریٹرکراچی سپلائی اسکیم کے پہلےمرحلے کی منظوری ایکنک نےدی ہے، پہلےمرحلےمیں کراچی میٹروپولیٹن کو250ایم جی ڈی پانی فراہم کیاجائےگا۔
اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم کےکراچی پیکیج کےتحت رقم کا50فیصدوفاق فراہم کرےگا، کےفورمنصوبہ صوبائی حکومت نےشروع کیاتھاوفاق نے اپناحصہ بھی ڈالا۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وزیرمنصوبہ بندی اسدعمر نے وزیراعلیٰ سندھ کو بھی اس ضمن میں خط لکھا، خط میں وفاقی حکومت نےکےفورمنصوبےمیں اپنی شراکت کی حامی بھری۔
وزیرمنصوبہ بندی نے واپڈا کو منصوبے پر عملدرآمدکی ذمہ داری سنبھالنےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبےکومقررہ وقت سےپہلےمکمل کیاجاناضروری ہے۔
اسدعمر نے کہا کہ اس منصوبےکی تکمیل کی تاریخ واضح طور پردی جائے اور مقررہ تاریخ پر منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔