جمعہ, فروری 21, 2025
اشتہار

سائٹ ایریا دھماکا: دکان سے کیا نکلا؟ پولیس حکام حیران

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: آج صبح شہر قائد کے صنعتی ایریا سائٹ کی دکان میں ہونے والے بم دھماکے میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے اپنی رپورٹ تیارکرلی ہے۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کی جانب سے تیار کی گئی ابتدائی رپورٹ کے مطابق سائٹ ایریا دکان میں ہونے والا دھماکا بارودی مواد تھا، جائے وقوعہ سے ملنے والے پائپ میں دھماکاخیز مواد کےزرات ملے، پائپ میں کم سے کم 500 گرام دھماکاخیز مواد موجود تھا۔

پولیس کے مطابق بیرون ملک سے اسکریپ منگوایا جاتاہے، اسکریپ میں آنے والے پائپ میں بارودی مواد تھا، مزدور نے جیسے ہی پائپ پر ہتھوڑا مارا تو دھماکاہوا جس کے باعث مزدور کی موت واقع ہوئی۔

اس سے قبل صنعتی ایریا سائٹ میں کباڑ کی دکان میں دھماکا ہوا تھا،جس کے نتیجے میں دکان میں کام کرنے والا شخص موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، جاں بحق مزدور کی شناخت شفیق کےنام سےہوئی تھی۔

واقعے سے متعلق عینی شاہد نے بیان دیا تھا کہ دھماکا کام کے دوران سامان میں مشتبہ چیز پھٹنے سے ہوا، واقعے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوع سے لاش کو اسپتال منتقل کیا جبکہ پولیس کی بھاری نفری نے دکان کو گھیرے میں لے کر تفتیش کا آغاز کیا۔

دھماکے سے متعلق ایس ایس پی کیماڑی کا بیان بھی سامنے آیا تھا، جس میں بتایا گیا کہ دھماکے کے وقت گودام میں ایک ہی مزدور موجود تھا، ایس ایس پی کیماڑی نے بتایا کہ مزدرو جنریٹر کو ہتھوڑی سےکھول رہاتھا جس کے نتیجے میں دھماکا ہوا، مزید حقائق کےلیےبی ڈی یو کو طلب کیا گیا تھا۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں