کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی سے پولیس نے جائیداد کیلئے باپ کو قتل کرنے والے سفاک بیٹے کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی بی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے باپ کے قتل میں ملوث بیٹے کو گرفتار کرلیا، ملزم نے 20 اگست 2024 کو دوست کیساتھ والد کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔
پی آئی بی پولیس نےکارروائی کرکے قتل میں ملوث ساتھی ملزم شبیر کو گرفتار کرلیا تھا لیکن واردات کے بعد سے مقتول کا بیٹا فرار ہوگیا تھا۔
- Advertisement -
تاہم اب ملزم شوکت کو پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا ہے، ملزم نے جائیداد کے تنازع پر والد کے قتل کی واردات کی تھی۔