بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

کراچی : تیز رفتار منی ٹرک نے موٹرسائیکل سوار افراد کو کچل ڈالا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : کارساز پر تیزرفتارمنی ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار خاتون جاں بحق اور چار افراد زخمی ہوگئے، پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شاہراہ فیصل کے قریب کارساز پر تیز رفتار منی ٹرک نے موٹرسائیکل سوار افراد کو کچل ڈالا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ موٹرسائیکل پر دو خواتین ،ایک مرد اور دو بچے سوار تھے۔ اچانک تیز رفتارا ٹرک نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماری، حادثے میں ثنا جاوید نامی خاتون موقع پر ہی دم توڑ گئی جبکہ دیگر افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کو گرفتار کرلیا اور منی ٹرک کو تحویل میں لیکر تھانے منتقل کردیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ گرفتار ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔

کراچی میں شارع فیصل پرکارساز کے قریب دوسرا ٹریفک حادثہ صبح پیش آیا ، جس میں چالیس سال کا شاہد جان سے گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں